پیپلز پارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں۔
گلگت بلستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس گلگت میں ہوا جس میں وزیراعلی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہوا۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے بھی حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخت ہوگئے۔
پی پی پی کے عمران ندیم سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی جبکہ ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔
سپیکر بلتستان اسمبلی نے ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ بلا مقابلہ انتخاب نے ثابت کیا پیپلز پارٹی وفاق اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔