Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ پر بھیجے گئے پیغام کو ڈلیٹ کرنے کے لیے فیچر متعارف‎

واٹس ایپ کے بعد اب اسنیپ چیٹ نے بھی اپنے صارفین کے لئے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فیچر متعارف کرادیا ہے۔ پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے مخصوص پیغام کو لانگ پریس کرنا ہوگا جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔ صارفین ٹیکسٹ ، ایمیج ، ویڈیو ، اسٹیکر اور وائس نوٹ کو ڈلیٹ کر سکیں گے ۔ صارف کی جانب سے پیغام کو ڈلیٹ کرنے کے بعد بھی وصول کنندہ کو اسکے ڈیلیٹ ہونے کا نوٹس موصول ہوگا۔ اپڈیٹ کو آئندہ ہفتے ریلیز کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: