Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200روپے کی خریداری پر 2000کا جعلی نوٹ

پٹھانکوٹ۔۔۔۔۔مقامی ڈھانگو روڈ کےسی آئی اے اسٹاف چوک کے قریب واقع مارکیٹ میں 2ہزار کا جعلی نوٹ دیکر خریداری کرنے کے الزام میں تھانہ ڈویژن 2کی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ انچارج روندر سنگھ روبی نے بتایا کہ ایک نوجوان نے بیوقوف بنانے کیلئے مارکیٹ میں چلڈرن بینک نام کا جعلی نوٹ چلایا تو دکانداروں نے تھانے میں اطلاع دیدی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ دکانداروں اور ریڑھی والوں نے بتایا کہ نوجوان نے 200روپے کا سامان خریدا اور اس نے 2ہزار روپے کا جعلی نوٹ تھماتے ہوئے کہا کہ اسے جلدی سے 1800روپے واپس کروتاکہ اس کی بس نہ نکل جائے ۔ اس دوران دکاندار نے جعلی نوٹ دیکھ کرپکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نےملزم نوجوان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بہار میں ملک مخالف نغمے کی گونج

شیئر: