Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل بیٹری پھٹنے سے بچی زخی

جے پور۔۔۔۔اودے پور میں موبائل فون کی بیٹری پھٹنے سے 5سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ بچی کو ایم بی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں بچی کی خالت خراب ہوتے دیکھ کر رشتے داروں نے احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق رشتے داروں نے بتایا کہ بچی گھر میں موبائل فون کی بیٹری سے کھیل رہی تھی۔ اسی دوران اس نے بیٹری پر پتھر مارا تو بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید ہوا کہ پل بھر میں اس کا جبڑا پھٹ گیا اور وہ بیوش ہوگئی۔ایم بی میں ای این ٹی شعبہ کے صدر ڈاکٹر نوین ماتھر اور ایم بی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رمیش جوشی نے بتایا کہ بچی کی حالت کافی نازک ہے۔اس کا جبڑا بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دھرنے پر بیٹھےدہلی کے وزیر صحت اسپتال میں داخل

شیئر: