Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیا کمشنری میں بارش کے بعد دلکش مناظر، ہر طرف تازگی کا احساس

بادلوں سے ڈھکے آسمان نے علاقے کی خوبصورتی کو نیا رنگ دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن کی صبیا کمشنری میں بارش کے بعد شہر اور ساحلی علاقوں کی دلکشی مزید نکھر گئی ہے جبکہ ہر جانب تازگی اور شادابی کا احساس نمایاں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بادلوں سے ڈھکے آسمان نے علاقے کی خوبصورتی کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔ 
مقامی افراد اور سیاحوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل کر پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔
علاقے میں موجود تفریحی مراکز اور مختلف سہولتیں مقامی آبادی اور سیاحوں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔
صبیا کی خوبصورتی شہری زندگی، بازاروں اور زرعی میدانوں تک پھیلی ہوئی ہے جس میں الطرفہ کا ساحلی علاقہ قابل ذکر ہے۔ یہاں موجود تفریحی مراکز مقامی آبادی اور سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں نے شہری انفراسٹرکچر کی ترقی کے عمل کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سڑکوں، بنیادی سہولتوں اور عوامی خدمات میں اضافے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوئی۔

بارش میں صبیا کمشنری کا منظر ایک ایسے ترقی پذیر علاقے کا دل فریب منظر پیش کرتا ہے جو ایک طرف اپنے شہری ڈھانچے اور مصروف بازاروں کے ساتھ جدیدیت کی جانب گامزن ہے تو دوسری جانب زمین، زراعت اور ساحل سے اپنا مضبوط تعلق بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یہاں کے بازاروں کی گہماگہمی، پھیلتا ہوا شہری منظر اور دیہی علاقوں کا پُرسکون ماحول ایک ہی منظر میں سمٹ آتا ہے جو صبیا کے تنوع اور زندگی سے بھرپور قدرتی حسن کو نمایاں کرتا ہے۔

 

شیئر: