Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کا عبدالرحمن العبری میوزیم: ماضی کی یادوں، قدیم مخطوطات اور نایاب اشیا کا محافظ

گورنر قصیم نے قدیم نوادارت کے حوالے سے انفرادی کاوشوں کو سراہا ( فوٹو: ایس پی اے)
گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے ریاض الخبرا کمشنری میں واقع عبدالرحمن العبری میوزیم کا دورہ کیا۔
انہوں نے میوزیم میں تاریخی اور ورثے کی اشیا کا مشاہدہ کیا جن میں نادر و نایاب مخطوطات کے علاوہ ایسی اشیا شامل ہیں جو مختلف تاریخی ادوار میں کمیونٹی کی زندگی اور ورثے کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر قصیم کو عبدالرحمن العبری میوزیم کے مالک نے وہاں موجود اشیا اور میوزیم کے قیام اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔
گورنر قصیم نے میوزیم میں موجود قدیم مخطوطات اور نایاب اشیا کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اہم تاریخی نوادرات قرار دیا جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ کی حیثیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے قصیم ریجن میں نجی میوزیم کے مالکان کی ایسوسی ایشن کی جانب سے نجی میوزیم مالکان کی سپورٹ اور ان کے مابین کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس کا مقصد باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانا اور تاریخی عجائب گھروں کی دیکھ بھال اور انتظام کو بہتر بنانا ہے۔

گورنر قصیم نے قدیم نوادارت کے حوالے سے انفرادی کاوشوں کو بھی سراہا جن سے نہ صرف علاقے کے لوگوں بلکہ سیاحوں کو بھی یہاں کی قدیم ثقافت و تہذیب سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا اس کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافے ہوگا۔

 

شیئر: