Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ: پاکستان پانچویں پوزیشن پر

 
دبئی : ون ڈے کرکٹ میں 5مرتبہ ورلڈ چیمپیئن رہنے والی ٹیم آسٹریلیا اپنے روایتی حریف انگلینڈ سے ہار کر34 سال بعد ون ڈے رینکنگ کی بدترین چھٹی پوزیشن پر چلی گئی جس کے بعد پاکستان کو پانچواں نمبر مل گیا۔ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کو پانچویں پوزیشن مل گئی جبکہ روایتی حریف انگلینڈ سے ہار کر پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔کینگروز کو 34 سال بعد اس بدترین پوزیشن پر جانا پڑا۔ حالیہ 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرنے کا انعام میزبان انگلش ٹیم کو مل گئی۔ 8 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ  ہند  کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بن گئی۔ 

شیئر: