Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف پروجیکٹ: جنوبی غزہ میں مکہ سکول میں طلبہ کی واپسی

مکہ سکول کے ایس ریلیف کے مالی تعاون سے چلنے والے تعلیمی اقدامات میں سے ایک ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) کے تعاون سے جنوبی غزہ میں واقع مکہ سکول نے نئے تعلیمی سال کے لیے اپنے طلبہ کا استقبال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پہلے دن طلبہ کا استقبال کیا گیا اور انہیں سکول کے ماحول سے روشناس کرایا گیا جو کہ وزارِت صحت کے تعاون سے پہلی جماعت کے طلبہ کے لیے طبی، دانتوں اور نظر کے معائنہ جات اور ویکسینیشن سمیت جامع صحت کی تیاریوں کے بعد ممکن ہوا۔
مکہ سکول کے ایس ریلیف کے مالی تعاون سے چلنے والے ان تعلیمی اقدامات میں سے ایک ہے جو غزہ کی پٹی میں محفوظ تعلیمی جگہوں کے قیام اور انہیں فعال بنانے کے انسانی امدادی منصوبے کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔
غزہ میں کے ایس ریلیف کا عملدرآمد کرنے والا شراکت دار، سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج، سکول کے امور کی نگرانی کرتا ہے جس کا مقصد ایک محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور بچوں کے تعلیم کے حق کی حمایت کرنا ہے۔

یہ اقدام کے ایس ریلیف کے ذریعے فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جامع ریلیف کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: