Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آوارہ کتوں نے ڈیڑھ سالہ بچے کو نوچ کر ہلاک کردیا

چنڈی گڑھ ۔۔۔۔سیکٹر 18کے پارک میں بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلنے والے ڈیڑھ سالہ بچے آیوش پر آوارہ کتے ٹوٹ پڑے اور اسے نوچنا شروع کردیا۔ آس پاس کے لوگوں نے جب کتوں کو اس قدر بچے کو بھنبھوڑتے ہوئے دیکھا تو کتوں کو بھگا کر بچہ کو اٹھایا جو بری طرح لہو لہان ہوگیا تھا۔ فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔اس واقعہ کے بعد میونسپلٹی کے اہلکار نے کتوں کیخلاف مہم شروع کردی۔واضح ہو کہ آوارہ کتوں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔علاقے میں اینٹی ریبیز کلینک قائم ہیں جہاں روزانہ 15سے 20کیس آوارہ کتوں کے کاٹنے کے آرہے ہیں۔ میونسپلٹی نے تمام ڈسپنسریوں میں ڈاگ بائٹ کا علاج مفت کردیا تھا لیکن وہاں ویکسین دستیاب نہیں جسے بازار سے خریدنی پڑرہی ہے۔ سابق میئر اور ایریا کونسلر آشا جیسوال نے کہا کہ کتوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے میونسپلٹی کے بھی ہاتھ بندھے ہیں ۔صرف کتوں کی نس بندی کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں ان کی سابقہ جگہ پر چھوڑنا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا فرضی آرمی آفیسر گرفتار

شیئر: