سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران شہریوں اور رہائشیوں کے اخراجات میں 37 فیصد اضافہ
ایک ہفتے میں ریستوران و کیفے پر 1.8 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں شہریوں اور رہائشیوں کے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اخراجات میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 کے دوران اشیا و خدمات پر ہونے والے مجموعی اخراجات میں 37.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اخراجات 16 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
جبکہ اس سے ایک ہفتے قبل کے اخراجات 11.6 ارب ریال تھے، اس طرح ایک ہفتے میں 4.4 ارب ریال کے اضافی اخراجات ہوئے۔
ریاض کے شہریوں اور رہائشیوں نے 5.4 ارب ریال جبکہ جدہ کے باشندوں نے 2 ارب ریال خرچ کیے۔
دمام میں 766.5 ملین ریال ، مکہ مکرمہ میں 65 ملین ریال اور مدینہ منورہ میں 64 ملین ریال مختلف اشیا کی خریداری پر ایک ہفتے کے دوران کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1.1 ارب ریال، صحت کے شعبے میں ایک ارب ریال، ریستوران، ٹیلی کمیونیکیشن پر 242.1 ملین ریال، تعلیم پر 189.4 ملین ریال اور ریستوران و کیفے پر اخراجات 1.8 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
بیکری اور مٹھائیوں کی خریداری پر 40 فیصد اضافہ ہوا، کپڑوں اور لوازمات پر 1.3 ارب ریال، تفریح، لانڈری خدمات پر 69.5 ملین ریال اور ثقافت پر 372.2 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
ہوٹلنگ پر 376 ملین ریال، فوڈ اینڈ بیوریجز پر 2.6 ارب ریال، الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 220.1 ملین ریال، فرنیچر اور گھریلو سامان پر 605.7 ملین ریال، تعمیراتی سامان پر 440.5 ملین ریال اور پروفیشنل و تجارتی خدمات پر 870.6 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔
