Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے پارکوں میں سکیورٹی کےلیے مصنوعی ذہانت سے لیس ’سمارٹ مانیٹرنگ‘ سسٹم

شہر کے مختلف پارکوں میں 1600 سمارٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
بلدیہ ریاض نے شہر میں موجود پارکوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کےلیے مصنوعی ذہانت سے لیس’سمارٹ مانیٹرنگ‘ سسٹم متعارف کرا یا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بلدیہ ریاض نے شہر کے مختلف پارکوں میں 1600 سمارٹ کیمرے نصب کیے ہیں جن کا مقصد امن و سلامتی اور صحت مند معاشرتی اقدار کا تحفظ ہے۔
سمارٹ کیمروں کی تنصیب سے پارکوں کی براہ راست نگرانی کی جائے گی تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر امدادی ٹیم مداخلت کرسکے۔
پارکوں میں نصب کیمروں کے ذریعے متعلقہ ٹیم مستقل بنیادوں پر عوامی مقامات کی  مانیٹرنگ  کرے گی تاکہ عوامی ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جسکے۔
علاوہ ازیں بچوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے اور سبزہ زاروں پر آگ جلانے والوں کی نگرانی کی جائے۔

 

شیئر: