Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحانی طلبہ کا ٹرین پر قبضہ، پولیس کا لاٹھی چارج

گورکھپور۔۔۔۔امتحان میں شرکت کیلئے گورکھپور آنیوالے امیدواروں نے بنارس جانیوالی انٹر سٹی ایکسپریس پر قبضہ کرلیا اور درجنوں  طلبہ ٹرین کے انجن پر سوار ہوگئے۔اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور متعدد مسافر ٹرین پر سوار ہونے سے قاصر رہے۔غازی پور ، مئو، بلیا اور اعظم گڑھ سے گورکھپور آنیوالے امیدوار امتحان دینے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ مقررہ وقت کے مطابق ٹرین اسٹیشن پر نہیں پہنچی تو مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے نعرے بازی شرو ع کردی۔ جی آر پی کے اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھیاں برسانی شروع کردیں جس سے پلیٹ فارم پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ ٹرین شام 4بجے کے بجائے ساڑھے 6بجے گورکھپور سے وارانسی کیلئے روانہ ہوئی تو ریلوے حکام نے اطمینان کا سانس لیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندو خاتون کا ٹیلیکام کمپنی کے مسلمان ملازم کی خدمات حاصل کرنے سے انکار

شیئر: