Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ نے کارروائی کیلئے خصوصی فارم جاری کردیا

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کےلئے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے اردو نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز جو کسی بھی وجہ سے غیر قانونی ہو چکے ہیں اور وطن واپس جانا چاہتے ہیں وہ اپنی معلومات سفارت خانہ پاکستان کے جاری کردہ فارم کے ذریعے ہمیں پہنچاہیں۔سفارت خانہ ان تمام معلومات کو اعلی سعودی حکام تک پہنچا ئے گا اور انکی وطن واپسی کی کوشش کی جائے گی، جبکہ سفارت خانہ پاکستان معلومات جمع کروانے والوں کو خروج نہائی کی ضمانت نہیں دیتاجبکہ سفارت خانہ سعودی قوانین کے اندر رہ کر غیر قانونی افراد کو وطن واپس بھجوانے کی کوشش کرے گا،ایمبیسی کے واٹس ایپ نمبر 0533783663 ،فیکس نمبر 0114887953 یا ای میل: [email protected]  پر رابطہ کیا جائے۔ 
 

شیئر: