Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرائی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کو 242 رنز کا ہدف، بین ڈکٹ کی سینچری

شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں جاری ٹرائی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے کھیل کے آغاز ہی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن صرف چار رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ جو رُوٹ بھے ابھی وکٹ پر قدم جما نہ پائے تھے کہ اور صرف پانچ رن ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
ہیری بوک بھی صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حارث رؤف نے جارڈن کاکس کو بولڈ کرکے حاصل کی۔ سیم کرن نے 42 رنز بنائے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکاربن گئے۔
سب سے نمایاں کارکردگی بین ڈکٹ رہی جنہوں 105 رنز سکور کیے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 36 اور وِل جیکس نے 13 رنز بنائے۔
پاکستان کی بولنگ
شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضااللہ اور عرفات منہاس نے دو، دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

شیئر: