Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی سے معاہدہ کی توسیع قبول کرونگا، مکی آرتھر

 
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنے معاہدے کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے کارکردگی میں عدم تسلسل سامنے آرہا ہے تاہم ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں سے 2 جیتنا اطمینان بخش کارکردگی ہے تاہم ہمیں ایک ٹیم کے طور پر سخت محنت جاری رکھنا ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، چاہتا ہوں کہ مستقبل میں مجھے اور دیگر اسٹاف کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی کی جانب سے کنٹریکٹ میں توسیع کا کہا گیا تو بخوشی یہ آفر قبول کر لوں گا۔جنوبی افریقی نژاد آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ٹیم کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے لیکن اس کے لئے کھلاڑیوں کو سستی اورکا ہلی سے بچتے ہوئے مسلسل اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔فٹنس اور100فیصد فٹنس آج کی کرکٹ کا بنیادی تقاضا ہے اور اسے پورا کرکے ہی تمام اہداف کا حصول ممکن ہے۔

شیئر: