لاہور: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ 3 پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلئے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
21 جون ، 2018
-
18 جون ، 2018