Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی جگہ نئے ممبرکاانتخاب جلد ہو گا

جنیوا ۔۔۔ اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کے چیئرمین وو جیسلیو سک نے جنیوا میں کہا کہ انسانی حقوق کونسل متعلقہ  ضروریات وضوابط کے مطابق امریکہ کی جگہ نئے ممبر کا جلد از جلد انتخاب کریگی کیونکہ امریکہ نے  انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کو چھوڑ نے کا اعلان کیا ہے۔اسی روز جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی38ویں کانفرنس میں وو جیسلیو سک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل دنیا کا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر مختلف حکومتیں انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کر سکتی ہیں۔

شیئر: