Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کو کویت میں گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی ، کویتی وزارت داخلہ

ریاض....کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اپنی گاڑیا ں چلا کر آنے والی سعودی خواتین کو بری سرحدی راستے سے آنے کی اجازت ہو گی ۔اس ضمن میں سرحدی چیک پوسٹوں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس طرح سعودی خواتین کو کویت میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہو گی اسی طرح کویتی خواتین بھی مملکت میں ڈرائیونگ کر سکیں گی اس ضمن میں دوطرفہ قوانین کی پابندی کرنا ہر ڈرائیور خاتون پر لازمی ہوگا ۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ خواتین کی کویت میں سعودی اور مملکت میں کویتی خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے جامع قانون سازی کے لئے دونوں وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفد آئندہ ہفتے تک ملاقات کر کے حتمی قانون سازی کی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے حوالے سے دونوں ممالک کے ٹریفک قوانین پر پابندی لازمی امر ہو گا ۔ 

شیئر: