Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلانیا کی متنازعہ جیکٹ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے اپنے خاندانوں سے علیحدہ  قیدی بناکر رکھے گئے بچوں سے ٹیکساس کے قیدخانے میں ملاقات کی۔ ملانیا نے ان بچوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا اور بیٹی ایوانکاٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوانکا اورملانیا کو اس واقعہ سے کافی تکلیف محسوس ہورہی ہے۔میلانیا ٹرمپ اپنے ملبوسات اور بالوں کے اسٹائل کے باعث عمومی طور پر میڈیا میں مقبولیت حاصل کرتی رہتی ہیں۔ تارکین وطن کے کیمپ کے دورے پر بھی سابق ماڈل نے مشہور فیشن ڈیزائنر ’زارا‘ کی تیار کردہ سبز رنگ کی جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کی پشت پر I  REALLY  DON'T  CARE,DO  U’ ’یعنی :مجھے کسی کی پروا نہیں،کیا آپ کو ہے؟’ تحریر تھا۔
 

شیئر: