Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکیوں کے بعد نیب ہیڈ کوارٹرز کمانڈوز کے حوالے

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو کے اسلام آباد میں واقع ہیڈ کوارٹر کو پولیس کمانڈوز کی سیکورٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹرز پر پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمانڈوز کو تعینات کردیا۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ ماضی میں قومی احتساب بیرو کے ہیڈکوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تاہم کرپشن کے خلاف ادارے کی جانب سے بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔ انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں، نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں:- - - -چیف جسٹس کی سرزنش کے بعد جج مستعفی

شیئر: