Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو نیب سے انصاف نہیں مل سکتا‘ شاہد خاقان

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت سے کبھی انصاف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف ن لیگ میں ہی خرابی نظر آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کی جسے ریٹرننگ افسر نے غلط سمجھا جبکہ دوسری جانب عمران خان نے شق خالی چھوڑ کر بالکل ٹھیک کیا کیونکہ انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے این اے 59 سے ن لیگ کے نمائندے کو گرفتار کرنا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور نیب سے گزارش کرتے ہیں کہ قمر الاسلام کو چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 10 سال ایم پی اے رہا ہو، اسے گرفتار کرنا الیکشن کی توہین ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ممتاز کاہلوں بھی ٹکٹو ں کی تقسیم پر ناراض

شیئر: