Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی کے گول سے ارجنٹائن ناک آوٹ مرحلے میں

 
ماسکو: ا سٹار فٹبالر لیونل میسی نے آخر کار فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گول کردیا جس کے بعدگروپ ڈی سے ارجنٹائن کی ٹیم نے ناک آوٹ مرحلے میں انٹری حاصل کر لی ۔کروشیا ، فرانس اور ڈنمارک نے بھی آگے کی اڑان بھر لی ہے۔ ارجنٹائن نے نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ فرانس کے ساتھ ہوگا۔ارجنٹائن کیلئے میچ کے دوران بھی اگلے مرحلے تک پہنچنا کچھ مشکل دکھائی دیا مگر کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹائن نے لگاتار چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ نائیجیریا نے پہلے ہالف میںخسارے میں جانے کے بعد دوسرے ہاف میں جس طرح واپسی کی اور پینلٹی پر گول کیا انتہائی خوبصورت تھا تاہم سخت مقابلے نائیجریا کا سفر بھی تمام ہوا۔میچ کے بعد لیونل میسی نے کہاکہ بہت کچھ داو پر لگا تھا۔جیت کر تسکین ملی ۔ لیونل میسی نے نائیجیریا کے خلاف پہلا گول کر کے فیفا ورلڈ کپ 2018 کا 100واں گول بھی اپنے نام کرلیا۔ پہلے میچ میں حیران کرنے والی آئس لینڈ کی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ادھر گروپ ڈی میں ہی کروشیا کے مقابلے میں 1-2گول سے شکست کے بعد آئس لینڈ کا سفر تمام ہوا۔آئس لینڈ ارجنٹائن سے برابر کھیل کر نائیجیریا کےسے 0-2سے ہار گیا تھا۔کروشیا گروپ ڈی میں ٹاپ پر رہا۔قبل ازیںگروپ سی میں کھیلے جانے والے میچ میں فرانس اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا کوئی ٹیم گول نہ کر سکی مگر دونوں ٹیمیں ایک ، ایک پوائنٹ لے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا جبکہ ڈنمارک کروشیا کے خلاف کھیلا گا۔گروپ سی کی آسٹریلیا اور پیرو ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔

شیئر: