Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری گول کیپر اعصام الحضری نے نئی تاریخ رقم کردی

 
ماسکو:فیفا ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں مصر کے گول کیپراعصام الحضری نے نئی تاریخ رقم کردی ۔ وہ45سال کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ۔ اس میچ کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں مصر کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا تاہم اعصام الحضری نے اس میچ کو ورلڈ ریکارڈ بکس کا حصہ بنا دیا۔ 157میچوں میں مصر کی نمائندگی کرنے کے باوجود اعصام کا یہ پہلا ورلڈ کپ تھا۔ ابتدائی دونوں میچوں میں انہیں شرکت کا موقع نہیں مل سکا تھا۔اس میچ میںاعصام نے سعودی کھلاڑی کی پنالٹی روک کر اپنی تجربہ کاری کا ثبوت پیش کیا تاہم مصر کی ٹیم یہ میچ2-1سے ہار گئی تھی۔اعصام سعودی عرب کے ایک کلب کے لئے بھی کھیلتے ہیں۔انہوں نے23سال کی عمر میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اعصام الحضری قومی ٹیم کے ساتھ 4افریقن کپ آف نیشنز ٹائٹل جیت چکے ہیں اور براعظم افریقہ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران3مرتبہ بہترین گول کیپر بھی قرار پائے۔انہوں نے کولمبیا کے کھلاڑی فاریڈمونڈریگن کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے گزشتہ ورلڈ کپ میں43سال کی عمر میں شرکت کی تھی۔

شیئر: