Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔2019ء کے عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندرمودی کی سیکیورٹی میں تبدیلی اور اضافہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ایس پی جی اور تمام ریاستوں کے ڈی جی پیز اور ایس پی جی کوان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہدایت جاری کی۔پبلک مقامات پر وزیر اعظم کے قریب کسی بھی وزیر ، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو ایس پی جی کی منظوری کے بغیر نہ آنے دیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے مودی کی سیکیورٹی کے حوالے سے جومعلومات فراہم کی تھیں اس کے مطابق وزیر اعظم انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسے کرینگے لہذا سخت سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے قومی سیکیورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، مرکزی سیکریٹری داخلہ راجیو گوبا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر راجیو جین کی موجود گی میں اجلاس منعقد کیا جس میں وزیر اعظم مودی کی سیکیورٹی میں اضافے پر فیصلہ کیا گیا ۔خفیہ معلومات کے مطابق نکسلیوں کی سازش ہے کہ مودی کو پبلک ریلی میں راجیو گاندھی کی طرح ہلاک کردیا جائے۔ایس پی جی نے طے کیا کہ وزیر اعظم مودی اور راہول گاندھی کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ سیکیورٹی کے بغیر روڈ شو نہ کریں۔ایس پی جی کے 12سے 16کمانڈوز وزیر اعظم کی حفاظت پر مامور ہونگے۔ایس پی جی سیکیورٹی کا دوسرا گھیرا کاؤنٹر اسالٹ گروپ(سی اے جی  )کا ہوگا جوجدید ترین ہتھیاروں سے لیس 22کمانڈوز پر مشتمل گروپ ہے۔ان کمانڈروں کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کو وزیر اعظم کے نزدیک نہ پہنچنے دیا جائے۔ ان کمانڈوز کے پاس ایسے مشکوک افراد پر حملہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے جن سے وزیر اعظم کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔
مزید پڑھیں:- - - - -شوہر ،بیوی اور’’ وہ ‘‘کے چکر میں ٹریفک جام

شیئر: