Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کا سوڈان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے پر زور

قاہرہ میں سوڈان کے حوالے سے پانچویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے بدھ کو قاہرہ میں سوڈان میں امن اقدامات اور کوششوں کے حوالے سے پانچویں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے اجلاس سے خطاب میں سوڈان کی علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا’ اپریل 2023 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کا سیاسی حل سوڈان کی خود مختاری اور اتحاد کے احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔
انہوں نے ان اقدامات کو اجاگر کیا جو سعودی عرب سوڈان میں استحکام کو یقینی بنانے، جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرنے، ریاستی اداروں کو بچانے، سوڈان کی وحدت، علاقائی سالمیت اور ملک کی صلاحیتوں  کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ’جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے نمنٹے اور سوڈانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے مملکت کی کوششیں جاری ہیں۔‘
انہوں نے خبر دار کیا کہ ’سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ علاقائی استحکام کےلیے خطرہ ہے۔‘

علاوہ ازیں قاہرہ میں سوڈان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے دوران سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے برطانوی دفتر برائے سوڈان امور کے سربراہ اور سوڈان کے لیے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی۔
سوڈان کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
سعودی وزیر سے امریکی صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر برائے عرب اور افریقی امور مسعد بولس نے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ ہارن آف افریقہ کےلیے یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے بھی ملاقاتیں کیں۔
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر العاطی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی صورتحال خاص طور پر سوڈان کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: