Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر ’’اینجل پریہ‘‘بناہوا تھا میجر ہانڈا

نئی دہلی۔۔۔۔شیلجا دیویدی کے قتل سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آتے جارہے ہیں۔ ملزم نکھل ہانڈا نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ ’’اینجل پریہ ‘‘کے نام سے بنائے ہوئے تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ نکھل ہانڈا نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے جعلی پروفائل لڑکیوں کو ٹریپ کرنے کیلئے نہیں قائم کئے بلکہ فوجی ملازمت میں کام کا حصہ ہے۔ اس قسم کے جعلی اکاؤنٹس بعض کارروائیوں کیلئے بنانے پڑتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر ہانڈا جعلی پروفائل کے ذریعے لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ موبائل کالز کے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ شیلجا کے علاوہ ہانڈا دہلی میں 3دیگر لڑکیوں سے رابطے میں تھاجنہیں تفتیش کیلئے پولیس نے طلب کیا ۔میجر ہانڈا کی 3جعلی پروفائل تھیں۔ ایک میں خود کو آرمی افسر ، دوسری میں دہلی کا بڑا تاجرجس کے ذریعے لڑکیوں سے دوستی کیا کرتا تھا جبکہ تیسرا ’’اینجل پریہ‘‘کے نام سے تھا۔ میجر ہانڈا 2015ء میں کشمیر میں تعینات تھا۔ اس نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے شیلجا سے دوستی کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -لیپ ٹاپ ٹیکنیشین پر حملہ، اسپتال میں داخل

شیئر: