Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ میں نقاب پر پابندی کا قانون منظور

 ہالینڈ۔۔۔ہالینڈ میں ایوان زیریں کے بعد سینیٹ نے بھی عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظورکرلیا۔ ہالینڈ کے ایوان زیریں نے 2016 میں عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا۔قانون کے اطلاق کے لیے اسے سینیٹ سے بھی منظوری درکارتھی اور2 سال بعد ملک کے ایوان بالا (سینیٹ)نے بھی اس قانون کی منظوری دیدی ہے۔قانون کے مطابق ہالینڈ میں ایسے مقامات پرچہرے کونہیں چھپایا جاسکے گاجہاں شناخت لازمی ہے۔

شیئر: