Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرینا ولیمز بیٹی کی خاطر ریٹائر منٹ لے سکتی ہیں

 
نیویارک: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی نسبت اپنی بچی پر توجہ دینے کی زیادہ خواہشمند ہیں اور اس کی خاطر ریٹائرمنٹ لینے پر بھی تیار ہیں۔ سرینا ولیمزکا کہنا تھا کہ وہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں اور سچی بات یہی ہے اب میرا ہر وقت اپنی بیٹی سے باتیں کرتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔یاد رہے کہ بچی کی پیدائش کی وجہ سے سرینا ولیمز کو ومبلڈن میں سیڈنگ دینے کے حوالے سے کافی مباحثہ ہوا ہے ۔

شیئر: