Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القاعدہ نے ٹرینوں کوپٹری سے اتارنے کی دھمکی دیدی، الرٹ جاری

نئی دہلی۔۔۔۔ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام ریلوے اسٹیشنوں کو دہشتگرد خطرے کے پیش نظر الرٹ کیا گیااور محکمہ کے تمام ملازمین کو مستعد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریلوے کے مطابق دہشتگرد تنظیم ’’القاعدہ ‘‘ٹرینوں کو پٹری سے اتار کرحادثے سے دوچار کرنے کی سازش رچ رہی ہے کیونکہ القاعدہ اپنے ٹھکانوں پردہشت گردوں کو ٹرینیں پٹری سے اتارنے کی ٹریننگ دے رہی ہے۔القاعدہ کے ڈی ریل منٹ مینویل سامنے آنے کے بعد محکمہ ریل نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو باخبر کردیا کہ القاعدہ کی جانب سے ریلوے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔خطرات کے پیش نظر غازی آباد، تغلق آباد ، پانی پت، دہلی، نظام الدین ، پلول، آنند وہار ، میرٹھ اور نئی دہلی اسٹیشنوں پر الرٹ جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -بیٹے نے معمولی سی بات پر باپ کو قتل کردیا

شیئر: