Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئو رکشکوں نے مویشی سے بھرا ٹرک نذر آتش کردیا

سری نگر- -  -جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے کھو باغ علاقہ میں قومی شاہراہ پر گئو رکشکوں کے ہجوم نےریاستی پولیس اورسیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی میں مویشیوں سےبھرے ٹرک کو آگ لگادی۔واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ ان وڈیوز میں دیش کے غداروں کو گولی مارو،ڈی سی رام بن مردہ باد، جے اینڈ کے پولیس زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گئو رکشکوں نے  پہلے گاڑی پر  پتھراؤ کیا اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔ پولیس تماشائی بنی نظر آرہی ہے۔ضلع رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہن لال نے  بتایاکہ مظاہرین کے گروپ نے مویشیوں کو کشمیر لے جانے والے ٹرک کو روک کر آگ لگادی تاہم ٹرک  ڈرائیو رکو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ٹرک میں تقریبا 20 مویشی لدے ہوئے تھےجنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔مظاہرین اور مویشی اسمگلر کے خلاف کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - -قبر سے رونے کی آوازآنے پر اہل خانہ نے بچے کو باہر نکالا

شیئر: