Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بہت پیار ملا، غیر محفوظ تصور نہیں کرتا، مکی آرتھر

 
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو پاکستان میں کبھی غیر محفوظ تصور نہیں سمجھا اور حقیقت یہ ہے کہ مجھے یہاں بہت پیار ملا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کے کلچر سے بہت متاثر ہوئے جس میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی جاتی ہے، کھلاڑی بڑوں کی عزت کرتے ہیں اور یہ سب کچھ میرے کلچر سے ذرا مختلف ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی اقدار اور اخلاق بہترین ہیں اور وہ اس سے بہت متاثرہیں۔مکی آرتھر نے بتایا کہ میںنے اردو کے کچھ الفاظ بھی سیکھ لیے ہیں جیسے پانی، شکریہ اور کچھ ایسے ہیں جو ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔لاہور کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی کوچ نے کہا کہ لاہور مختلف ثقافتوں والا شہر ہے ۔ لوگ بہت ہیں جبکہ کھانوں کی بات کی جائے تو اس کا کوئی جواب نہیں، خاص طور پر بریانی ، لیکن ہم کھلاڑیوں کو زیادہ بریانی کھانے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ یہ فٹنس مسائل پیدا کرتی ہے ۔عمر اکمل سے متعلق سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے خاموش رہوں گا کیونکہ اگر کوئی بات کی تو پھر سرخی بن جائے گی۔ پاکستانی میڈیا کے بارے میں سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کئی صحافی بہت اچھے ہیں مگر کچھ مشکلات پیدا کرنے والے بھی ہیں تاہم ایسا ہر جگہ ہوتا ہے اسلئے یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ 

شیئر: