Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھکا ماندہ ڈاکٹر مریضوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے، ماہرین

سالسبری.... ڈاکٹروں کی تنظیم کا کہناہے کہ تھکا ماندہ ڈاکٹر اپنے مریضوں کی زندگیاں داﺅ پر لگا سکتا ہے۔ ایسا ڈاکٹر جو مسلسل 12گھنٹے سے ڈیوٹی پر ہو وہ ایک شرابی انسان جیسا ہوتا ہے اور اس سے مریضوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایسے 27فیصد ڈاکٹر غلطیاں کر بیٹھتے ہیں۔ جہاں تک نرسوں کا تعلق ہے تو انکی ڈیوٹی 8گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کردی جائے تو ان سے غلطیوں کے امکانات 3گنا بڑھ جاتے ہیں۔ان حالات میں کام کرنے والے عملے کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ ان کی مہارت کا معیار گرتا جارہا ہے۔ تنظیم کا کہناہے کہ اگر ڈاکٹروں سے انکے ڈیوٹی اوقات سے زیادہ کام لیا جائے تو انہیں انکار کردینا چاہئے۔سالسبری کے ایک سرجن ڈاکٹر ستیش جے گوپال کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈاکٹروں سے غلطیاں کم ہوتی ہیں مگر جو بھی غلطی ہوئی وہ انکی تھکاوٹ کی وجہ سے ہوئی۔ 
 

شیئر: