Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکپتن میں عمران خان نے جو کیا وہ

لاہور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھ جاوں گا۔ آصف علی زرداری سے مل کر حکومت نہیں بناوں گا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکپتن میں نے جو کیا وہ سجدہ نہیں تھا ۔ادب، عاجزی اور عقیدے میں بابا فرید شکر گنج کی چوکھٹ پر ا س جگہ کو بوسہ دیاجہاں لوگوں کے پاوں پڑتے ہیں۔ کلمہ گو کبھی شریک نہیں کر سکتا۔ سجدہ صرف اللہ کیلئے ہے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ جیتنے کے لئے کھیل رہا ہوں۔ اقتدار میں آکر ہی کچھ کر سکتا ہوں باہر بیٹھ کر نہیں۔ میرا منشور میرا نظریہ ہے۔ لوگ میرے نظریہ پر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ حکومت آنے کے بعد تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لے کر آئے گی۔ نواز شریف اور زرداری سے جب ملک کی جان چھوڑ جائے گی تب نفل ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن شریف خاندان کا آخری الیکشن ہو گا۔ ان کا خاندان ٹکٹ کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کلثوم نواز سیاسی وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ کینسر بہت تکلیف دہ بیماری ہے۔ وقت لگتا ہے علاج میں۔ملک میں شریف خاندان نے ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہو سکے ۔ نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار لندن میں علاج کرواتے ہیں ۔ دریں اثناءلاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا ۔اس دن مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی ۔اپنے حریف کو کبھی کمزور نہیں سمجھتا ۔ہمیںپورے لاہور کی الیکشن مہم اٹھانی ہے ۔کارکن الیکشن مہم کو اٹھائیںگے ۔ بڑے بڑے نام اب تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی ۔ آخری گیند ہونے تک میچ ختم نہیں ہوتا ۔ عمران خان نے کہاکہ انتخابات میں لاہور پنجاب اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا ۔ 
مزید پڑھیں:ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا،مریم نواز

شیئر: