Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کبیرکے نام پر سیاست کررہی ہے ،مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مگہر کو سیاسی اغراض پر مبنی قراردیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہاکہ سستی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے مودی عظیم سنت کے نام کا استعمال کررہے ہیں۔مایاوتی نے جاری بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات قریب آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو سنت کبیر کی یاد آگئی۔ یہ ووٹ بینک کی سیاست نہیں تو اور کیا ہے؟ سنت کبیر لوگوں کے دلوں میں محبوب ہیں۔ بی جے پی کو ان کے نام پر سستی شہرت والی سیاست کرنے سے باز آنا چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ عوام ایسے مفاد کی سیاست کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں۔ پروانچل کی ترقی کے معاملے میں وزیر اعظم مودی اور یوگی حکومت نے ابھی تک جو بھی کام کئے ہیں وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں جبکہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت بننے کے بعد ترقی کی گنگا بہادی جائیگی۔ یہاں کروڑوں غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں اور نوجوانوں کیلئے روزگار کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاسکا۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران خطے کیلئے خطرہ ہے، امریکی سفیر

شیئر: