Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ٹریول ایجنٹس نے مسافروں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنالیا

واشنگٹن ....  آن لائن ٹریول ایجنٹس نے سیاحوں کو لوٹنے کا ایک نیا طریقہ اپنالیا ہے۔ وہ انہیں سستی پروازو ںکا ٹکٹ دیتے ہیں اور انکی خریداری کے بعد فوری طور پر ٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں اور پھر وہ مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ بات صارفین کے حقوق کے گروپ نے بتائی۔ اس کا کہناہے کہ ایسے ٹریول ایجنٹس چھوٹی ویب سائٹ سے سیاحوں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ یہ لوگ ساتھ ہی اپنا اشتہار بڑے سرچ انجن پر بھی ڈال دیتے ہیں۔ گروپ نے اس بارے میں تحقیقات شروع کردی کہ آخر  سستے ٹکٹ دینے کے بعد صارفین سے مزید پیسے کیوں ہتھیائے جارہے ہیں۔ ایک خاتون کیم ہکس کا کہناہے کہ  انہوں نے  وینکوور کے لئے 415پونڈ کے واپسی ٹکٹ کیساتھ بکنگ کرائی مگر دوسرے دن ہی اضافی 79پونڈ طلب کئے گئے۔  مجھے اپنی بیمار والدہ کو دیکھنے کیلئے جانا تھا لیکن میں نے  اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور فلائٹ کینسل کرادی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دن ہی ان سے کہا گیا تھا کہ ٹکٹ کی قیمت میں 160پونڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا ٹکٹ منسوخ کروا کر دوسری ایئرلائنز سے پرواز کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -2امریکی لڑ پڑے، ایک کا کان دانتوں سے دبا کر نوچ لیا

شیئر: