Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت

لاہور:  عدالت عالیہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے مظاہر علی اکبر نقوی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی جس میں اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ ٹریبونل کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ لہٰذا ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ مزید کارروائی یکم جولائی کو ہوگی۔
 

شیئر: