Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عباس کی کاﺅنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ

 
ڈربی شائر:انگلش کاونٹی کرکٹ میں محمد عباس کی صلاحیتیں مزید نکھر گئیں۔انگلش کاونٹی ڈویژن ٹو میچ میں لیسٹر شائر کیخلاف ڈربی شائر اپنی دوسری اننگز میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے ابتدائی وکٹیں جلد گنوا بیٹھی۔پیسر کی سوئنگ کے سامنے لاجواب ٹیم کی پوری کوشش تھی کہ باقی بیٹسمین کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں، اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل ہوتی نظر آرہی تھی۔86 رنز بنانے والے بیٹسمین کر شلی، ٹیل اینڈرز کے ساتھ مزید 10اوورز گزار لیتے تو میچ ڈرا پرختم ہوجاتا مگرآئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف گزشتہ سیریز میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس نے انھیں مڈآن پر موجود فیلڈر کی مدد سے کیچ کرواتے ہوئے ڈربی شائر کو 184 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عباس نے صرف 54رنز دے کر6وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک آسان کیچ ڈراپ بھی ہوا۔لیسٹر شائر نے ہدف 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد عباس نے انگلش کاونٹی میں شرکت کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بولنگ صلاحیتوں کو مزید نکھار لیا ہے،رواں سیزن میں انھوں نے 4 میچز میں 24.47کی اوسط سے17 وکٹیں جبکہ ڈربی شائر کیخلاف 6وکٹیں ان کی اب تک بہترین کارکردگی رہی۔

شیئر: