Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری فٹبالر فاروق بینزیما کا میچ کے دوران انتقال

 
قاہرہ:مصر میں ایک فٹ بال میچ کے دوران مقامی فٹبالر حرکت قلب بند ہونے کے باعث اچانک اسٹیڈیم میں گرنے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گیا۔دوستانہ فٹبال میچ کے دوران نوجوان فٹبالر محمد فاروق بنزیما کو اچانک سینے میں د رد ہوا اور وہ میدان میں ہی گر گیا۔ ساتھیوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں معالج طبی امداد فراہم کررہے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فٹبال کھلاڑی کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔ مصر کی فٹبال فیڈریشن اور مقامی کلبزنے فٹبالر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب محمد فاروق کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، یہ ہم سب کا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ محمد فاروق فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما جیسے کھیل کی وجہ سے فاروق بنزیما کے نام سے مشہور تھا اور مصری نوجوانوں میں بہت مقبول اور ڈومیسٹک فٹبال میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور تھا۔ 

شیئر: