Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمودی پروازاور لینڈنگ کرنیوالا 6نشستی طیارہ تکمیل کے قریب

 بوسٹن.....  فرانس سینڈ ایئر کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمودی پرواز اور لینڈنگ کرنے والا 6نشستی طیارہ  تیار کررہی ہے جس کے نتیجے میں  ہوابازی کے میدان میں ایک انقلاب آئیگا۔ خیال ہے کہ وی وائی 400طیارے جنوری 2024ء سے تجارتی استعمال میں آجائیں گے۔ یہ طیارے 405میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کریں گے۔ یعنی روایتی ہیلی کاپٹر سے 3گنا تیز ہونگے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مسافروں کو انکی منزل تک پہنچائیں گے اور بڑے شہروں میں پروازیں کریں گے۔ ایک مرتبہ ایندھن بھروانے کے بعد 450میل کا سفر طے کرسکیں گے جبکہ  لاس اینجلس سے سان فرانسسکو کا سفر صرف 55منٹ میں طے ہوگا۔ اس سے بہت سے مسائل حل ہونگے جبکہ گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں کی گنجانی بھی ختم ہوجائیگی۔ ہوائی اڈوں کے پاس آلودگی کا خاتمہ ہوگا اسکے علاوہ لوگوں کو سفر کی سستی سہولت بھی فراہم ہوگی اور سفر کا وقت کم ہوجائیگا۔ اسے کوئی پائلٹ کنٹرول نہیں کریگا بلکہ خود کار طریقے سے یہ طیارے چلیں گے۔ اس میں کاربن فائبر ڈیزائن کا طیارہ بھی تیار ہوگا۔ جس کے نتیجے میں پورا طیارہ ہی پیرا شوٹ بن جایا کریگا یوں اس کے زمین پر گرنے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ یہ طیارہ  ہیلی کاپٹر سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہوگا۔ کمپنی کا کہناہے کہ ان طیاروں کیلئے موجودہ ہیلی پیڈز کو ہی استعمال کریگی اسلئے شہروں میں کوئی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عام لوگوں کے لئے اس طیارے کی قیمت 3.5ملین ڈالر ہوگی۔ شروع میں اسکا ٹکٹ مہنگا ہوگا تاہم صارفین نیویارک سے بوسٹن تک صرف36منٹ میں سفر کرسکیں گے اور 283ڈالر کا ٹکٹ ہوگا۔ مانٹریال سے ٹورانٹو تک کا سفر ایک گھنٹے کا ہوگا ٹکٹ325ڈالر کا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -آن لائن ٹریول ایجنٹس نے مسافروں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنالیا

شیئر: