Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں مکان سے 11نعشیں ملنے پر خوف و ہراس

نئی دہلی۔۔۔۔شمالی دہلی کے براڑی کے سنت نگر کے گرو گوند سنگھ اسپتال کے سامنے گلی نمبر 2 میں واقع مکان سے 11نعشیں برآمد ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔اطلاع کے مطابق مرنیوالوں میں 10کی لاشیں ریلنگ سے لٹکتی ہوئی جبکہ ایک زمین پر پڑی ہوئی ملی جس کے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔
موقع پر پہنچی پولیس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حقیقت حال معلوم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ معاملہ اجتماعی خود کشی کا یااجتماعی قتل کاہے، یہ پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اگر واقعہ خود کشی کا ہے تو اتنی بڑی تعداد میں خود کشی کے اسباب کیا ہوسکتے ہیں؟ اس پہلو پر بھی نظر رکھی جائیگی۔ یہ بھی دیکھا جائیگا کہ کسی آپسی رنجش کی وجہ سے قتل کا واقعہ تو نہیں؟علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ مرنیوالے افراد 2بھائیوں کے خاندان سے تھے ۔ ان میں 7خواتین اور 4مرد ہیں ۔یہ خاندان بنیاد ی طور پر راجستھان کا رہنے والا ہے جو 2عشروں سے یہاں مقیم تھا۔ ان میں سے ایک کا پلائی ووڈ کا کاروباراوردوسرے کی کریانے کی دکان تھی۔دہلی پولیس کے جوائنٹ سی پی نے کہا کہ مرنیوالوں میں 3کمسن لڑکے شامل ہیں۔ پولیس ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دلت کو اپنا ہی تھوک چاٹنے پر مجبور کردیا گیا

شیئر: