Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان مسئلے کا حل پاکستانی مدد کے بغیر ناممکن ہے،اشرف غنی

 کابل۔۔۔اتوار کو دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر دہشتگردی کاخاتمہ کرینگے۔دونوں ممالک میں ایک منفرد تحریری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے جس کا فریم ورک بنا لیا گیا ہے۔افغان طالبان مسئلے کا حل بھی پاکستانی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا مسئلہ صرف اور صرف پاکستان کی مدد سے حل ہو سکتا ہے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان میں تحریری فریم ورک طے پا گیا ہے۔دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات آگے بڑھی ہے اور بہت جلد میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائیگا۔
 

شیئر: