Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکاریوں نے ایک انچ کے سینگ کیلئے گینڈے کو ہلاک کردیا

کیپ ٹائون..... غیر قانونی  شکاریو ںنے ایک گینڈے کو  اس کے ایک انچ کے سینگ کے لئے ہلاک کردیا حالانکہ یہ سینگ پہلے ہی کاٹا جاچکا تھا۔ اس گینڈے کے 4بچے تھے۔ نگرانوں کا کہناہے کہ اس گینڈے کی ہلاکت کے بعد اسکا ایک بچہ دوسرے مادہ گینڈے کو اپنی ماں سمجھنے لگا اور اسکے ساتھ  چہل قدمی کرنے لگا۔ یتیم بچہ اب اپنی نئی ماں کے ساتھ ہی گھومتا پھرتا نظر آتا ہے۔ پارک کے نگراں نے اس المناک واقعہ کی ساری خبر فیس بک پر ایک پیغام کی شکل میں ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ گینڈے کے ایک انچ کے سینگ کیلئے لوگ اسے قتل کردیں گے۔ میں تو یہ سمجھتی تھی کہ یہ گینڈا سب کا پیارا ہوگا اور کوئی بھی اسے ہلاک نہیں کریگا لیکن واقعہ پر مجھے بیحد افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاںسفید رنگ کے گینڈے بھی پائے جاتے ہیں اور یہ دنیا کی نایاب نسل ہے اس قسم کا ایک گینڈا اس سال مارچ میں سوڈان میں موت کے منہ میں جاگرا تھا کیونکہ اسے ایسی بیماری ہوگئی تھی جس کا علاج ناممکن تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈنمارک کی لائبریری میں زہریلی کتابیں

شیئر: