Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریائی فٹبال ٹیم پر انڈوں اور کشنز سے حملہ

 
انچن:فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راونڈ میں باہر ہوجانے والی جنوبی کوریا کی فٹبال ٹیم کو وطن واپسی پر بعض شائقین کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا اور استقبالیہ تقریب کے دوران اچانک چند افراد نے قطار میں کھڑے فٹبالرز پر انڈوں کے علاوہ پرچم سے بنے کشنز پھینکے ۔کسی کو اس اقدام کی توقع نہیں تھی جس کی وجہ کھلاڑیوں سمیت منتظمین اور فوٹو گرافرز بھی حیران رہ گئے۔ مجموعی طور پر مثبت استقبالیہ تقریب کے موقع پر قومی فٹبال ٹیم کے ارکان کا وطن واپسی پر خیر مقدم کیا جا رہا تھا اور جب قطار میں کھڑے کھلاڑی روایتی اندازمیں احتراماً شرکاءکے سامنے جھکے تو اسی دوران ان پر انڈے پھینکے گئے جبکہ انہیں کشنز سے بھی نشانہ بنا نے کی کوشش کی گئی جن کی زد میں کئی فوٹو گرافرز بھی آگئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایئر پورٹ پر شائقین نے بڑی گرمجوشی سے ٹیم کو خوش آمدید کہا تھا لیکن تقریب میں صورتحال خراب ہو گئی۔کوئی انڈا کسی کھلاڑی کو نہیں لگا اور وہاں موجود عملے کے افراد نے فوری طور پر انڈوں کے چھلکے اور کشنز سمیٹ کر ریڈ کارپٹ صاف کردیا۔ بعد میں خطاب کے دوران ٹیم کے کپتان اور مینجر نے کہا کہ ہم اتنی جلدی واپس نہیں آنا چاہتے تھے اور پہلے ہی راونڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہوجانا افسوس ناک ہے۔

شیئر: