Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غار میں پھنسے 12نوجوان فٹبالرز کی تلاش جاری

 
بینکاک: تھائی لینڈکی جونیئر فٹبال ٹیم کے12 کھلاڑی غار میں پھنسں گئے، ان کی تلاش جاری ہے۔ چینی، امریکی اور جاپانی ماہرین غار کے اندرجانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے غار کا منہ ایک ہفتہ سے بند ہے۔ اتنے دن گزر جانے کے باوجود تھائی لینڈ کے حکام ان کی سلامتی کے لئے پر امید ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریسکیو کی مدد کیلئے امریکہ، جاپان اور چین کے ماہرین بھی موقع پر موجودہیں۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم علاقے میں ایک زیر آب غار میں گھسنے میں کامیاب تو ہوئی ہے تاہم ابھی تک گمشدہ کھلاڑیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا نہ ہی کوئی مثبت سگنل ملا ہے۔ 23 جون کو 11 سے 16 سال کی عمر کے 12 فٹبالر اور ان کا 25 سالہ کوچ سیر و تفریح کی غرض سے پہاڑی علاقے کی ایک غار کے اندر چلے گئے تھے جس کے بعد زوردار بارش کے باعث غار میں پانی بھر جانے اور مٹی کے تودے گرنے سے غار کا منہ تقریبا بند ہو گیا تھا۔

شیئر: