Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروشیا بھی روس کی نقل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں

 
ماسکو: کروشیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے کوارٹر فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کر لی۔ روس اور اسپین کے مقابلے کی طرح یہ میچ بھی مقررہ اور فاضل وقت میں 1-1گول سے برابر رہا۔ناک آوٹ مرحلے کے دوسرے دن کا دوسرا میچ شروع سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر کئی حملے کئے۔میچ کے پہلے ہی منٹ میں ڈنمارک کے جورگنسن نے گول کر کے برتری حاصل کی جسے فورا بعد کھیل کے چوتھے منٹ میں کروشیا کے مینزوکک نے خوبصورت انداز سے گول کر کے مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا ۔دوسرے ہاف اور فاضل وقت میں کوئی ٹیم مزید گول نہ کر سکی جبکہ کروشیا کے گول کیپر نے خوبصورت موو کو ناکام بنا دیا۔ فیصلہ جب پینلٹی کک پر چلا گیا تو بھی کروشیا کے گول کیپر نے خوبصورت انداز سے گول روک کر ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

شیئر: