Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی خود کشی : حیران کن پوسٹ مارٹم رپورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں براڑی کے سنت نگر علاقے کے مکان میں 11افراد کی پر اسرار موت سے کہرام برپا ہے۔پولیس اس واقعہ کی گتھی سلجھانے میں مصروف ہے۔ قتل یا خود کشی کے زاوئیے سے تحقیقات جاری ہے۔ اس دوران 6میتوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے واضح ہواکہ ان کی موت گلے میں پھانسی لگا کر لٹکنے سے ہوئی۔ مرنیوالوں کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات یا ان سے زیادتی کی علامات نہیں ملیں۔ان کے گھر سے ملنے والے 2رجسٹرمیں لکھی ہوئی باتیں جادو ٹونے اور اندھی تقلید کی طرف اشارہ کررہی ہیں۔ واضح ہو کہ سنت نگر میں واقع ایک مکان سے ایک خاندان کے سبھی 11افراد اتوار کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے۔ مرنیوالوں میں سے 10کی لاشیں گلے میں پھندا ڈال کر لٹکتی ہوئی ملیں جبکہ خاندان کی بزرگ خاتون78سالہ نارائنی کی لاش فرش پر پڑی ہوئی ملی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں مکان سے 11نعشیں ملنے پر خوف و ہراس

شیئر: