Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسروقہ کار نظر آئی تو مالک بونٹ پر لٹک گیا

نئی دہلی۔۔۔۔جنوب مغربی دہلی کے ڈی سی پی چنمے بسوال نے بتایا کہ نوئیڈا کے سیکٹر 37میں رہنے والے 33سالہ شخص رمیش کی ایسٹنٹ کار گزشتہ دنوں چوری ہوگئی تھی جس کی رپورٹ نوئیڈا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ جب وہ دوسری گاڑی سے فرید آباد جارہے تھے تودہلی کے سریتا وہار علاقے کے سی این جی اسٹیشن پر انہیں اپنی کار نظر آئی۔وہ فوراً وہاں پہنچ کر کارروکنے کا اشارہ کیا لیکن کار ڈرائیور مکیش نے گاڑی کی رفتار تیز کردی تاہم رمیش اچھل کر کار کے بونٹ پر سوار ہوگئے اور وائپر پکڑ کر لٹک گئے ۔تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کار رکی تو  نیچے اتر کر کار ڈرائیور سے بات کرنی چاہی تاہم کار ڈرائیور نے انہیں دھوکہ دیکر کار لیکر آگے بڑھ گیا۔رمیش نے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو واقعہ بتایا تو دونوں نے کار چور کا تعاقب شروع کردیا۔بالآخر کار ڈرائیور مکیش کار سے اتر کر سریتا وہار حلقہ 5میں واقع فلیٹ کی طرف بھاگنے لگا۔ رمیش عقب سے چور چور کی صدالگاتے ہوئے اسکے پیچھے دوڑتے رہے۔ مکیش نے عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم فلیٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ گھبرا گیا اور فلیٹ کے باہر لگے ہوئے پانی کا پائپ پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش میں پائٹ ٹوٹ گیا اور مکیش نیچے آگرا ۔ زخمی حالت میںاسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - -دہلی میں مکان سے 11نعشیں ملنے پر خوف و ہراس

شیئر: