Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کا فضائی حملہ، 8کرد ہلاک

انقرہ.... ترکی کی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے شمالی عراق اور ترکی کے جنوب مشرق میں فضائی حملوں میں8 مسلح کردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملے عراق کے علاقے زاب اور ترکی کے جنوب مشرق میں دو صوبوں شرناق اور وان میں کئے گئے۔اس سے قبل ترکی کی فوج نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ عراق کے علاقے افاسین باسیان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں4 مسلح کرد مارے گئے تھے۔حالیہ عرصے میں ترکی نے شمالی عراق بالخصوص جبلِ قندیل کے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اڈوں پر ضربوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ترکی کا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے جبلِ قندیل میں زمینی حملہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کردستان ورکرز پارٹی کے سینیئر ارکان کا گڑھ ہے۔
 

شیئر: