جدہ میں واکنگ ٹریلز اور پارکس جو معیار زندگی بڑھا رہے ہیں
سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچپسی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں واکنگ ٹریلز، پارکس اور عوامی مقامات ان دنوں واکنگ اور سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچپسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
واکنگ اور سپورٹس سرگرمیاں جدہ کے رہائشیوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ وزیٹرز کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمی کا بہترین آپشن ہے۔
جدہ کے مختلف علاقوں، پارکس اور واٹر فرنٹ پر 28 واکنگ اور سپورٹس ٹریلز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے بڑے سینٹرل پارکس میں واکنگ اور سائیکلنگ کے لیے مخصوص راستے بھی بنائے گئے ہیں۔
واٹر فرنٹ کے ساتھ بھی طویل راستے موجود ہیں۔ موسم گرما میں واکنگ ٹریلز اور کھلے مقامات رہائشیوں اور وزیٹز کو دن کے مختلف اوقات خصوصا صبح اور شام کے وقت اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، ایک ایسا تجربہ جو صحت، جسمانی سرگرمی اور تفریح کو یکجا کرتا ہے۔
شہر میں واکنگ ٹریکس اور تفریحی مقامات کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جسمانی ورزش کی عادات کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دیا جائے۔
واکنگ ٹریکس اور تفریحی مقامات کا مقصد سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔ یہ اقدامات شہروں کو جدید بنانے کے لیے وسیع تر شہری ترقی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
