شنگھائی اکیڈمک رینکنگ میں سعودی جامعات کی پوزیشن مزید مضبوط
طائف یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں 408 ویں پوزیشن آگئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جامعات نے 2026 کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی اکیڈمک رینکنگ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ کئی تعلیمی اداروں نے اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے ساتھ ریسرچ اور اکیڈمک سٹینڈنگ کو آگے بڑھایا ہے۔
طائف یونیورسٹی جو 2025 کی رینکنگ میں 627 ویں نمبر پر تھی 219 درجے ترقی کے بعد 408 ویں پوزیشن آگئی جبکہ سعودی جامعات میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ برس چھٹے نمبر پر تھی۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے 601 سے 700 کے گروپ میں شامل ہے جو گزشتہ برس 901 سے 1000 کے گروپ میں تھی۔
یونیورسٹی نے اپنی پوزیشن کی بہتری کو تحقیق کے معیار، ریسرچرز اور ریسرچ ٹیموں کی مدد، فٹنگ پروگراموں میں اضافے اور بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو قرار دیا۔
جازان یونیورسٹی عالمی سطح پر 900 سے 1000 کے گروپ میں جگہ بنانے والی 14سعودی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔
قصیم یونیورسٹی بھی مسلسل چوتھے برس دنیا کی بہترین ایک ہزار جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ عالمی سطح پر 701 سے 800 کے گروپ میں شامل ہے۔ 2025 کے مقابلے میں 100 سے زائد درجے ترقی کی۔
شنگھائی رینکنگ (اکیڈمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز) تعلیمی اور تحقیقی انڈیکیٹرز کی بنیاد پر سالانہ ٹاپ ایک ہزار یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں تعلیمی معیار، فیکلٹی کی کارکردگی، ریسرچ آؤٹ پٹ اور انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس شامل ہیں۔
